کیف(صباح نیوز)یوکرین میں پاکستانی سفارت خانے نے پاکستانی شہریوں اور طالب علموں کے انخلاسے متعلق حقائق نامہ جاری کردیا
پاکستانی سفارت خانے کی ہدایت پر 24 فروری کو روس یوکرین تنازعہ شروع ہونے سے قبل 4 ہزار پاکستانی وہاں سے چلے گئے تھے،زیادہ تر پاکستانیوں نے یوکرین میں شادیاں کررکھی ہیں،سفارت خانہ کی ہدایت پر 3 ہزار پاکستانی طالب علموں میں سے اکثریت پہلے ہی یوکرین سے جاچکی ہے،چھ سے سات سو باقی ماندہ طلباکا انخلاجاری ہے
ترنوپل، کیف، لیوف میں انخلامیں مدد کے لئے مقامات اور فوکل پرسنز کا تعین کیا گیا،ترنوپل میں پاکستانی سفارت خانے سے 0038063698264 پر رابطہ کیاجاسکتا ہے،ترنوپل میں پاکستانی سفارت خانے کے نمبروں 00923329184350 اور 00380638282984 پر رابطہ کیاجاسکتا ہے،کیف میں +380681734727 میںفوکل پرسن سے رابطہ کیا جاسکتا ہے،لیوف میں+380932197175 اور +380637019154 پر سہولت ڈیسک سے رابطہ کیا جاسکتا ہے،سفارت خانہ کی جانب سے ترنوپل میں طالب علموں کو رہائش اور ٹرانسپورٹ فراہم کی گئی جہاں تک ممکن ہوا، سفری سہولیات مہیا کی گئیں خاص طورپر لیوف کی سرحدی کرسنگ تک طلباکو پہنچایاگیا
یوکرین کے مختلف شہروں خاص کر خارکیف، لیوف اور ترنوپل میں گزشتہ دو روز سے رات کا کرفیو نافذ ہے،گزشتہ دن سے کیف میں چوبیس گھنٹے کا کرفیو نافذ ہے،ترنوپل کی ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ روشنیاں بندرکھیں ور محفوظ مقامات پر رہیں،آج خارکیف سے ترنوپل تک ٹرین ٹکٹ دستیاب ہیں،خارکیف سے طالب علموں کی اکثریت پہلے ہی لیوفپہنچ چکی ہے جہاں سے وہ پولینڈ سرحدکے لئے روانہ ہوچکے ہیں،طالب علموں کو پولینڈ، ہنگری، سلوویکیا اور رومانیہ منتقل کیاجارہا ہے
یوکرین میں پاکستانی سفارت خانہ متعلقہ ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں سے اشتراک عمل استوار کئے ہوئے ہے،یوکرین میں پاکستانی سفارت خانہ پاکستانی طالب علموں کے انخلاکے لئے تمام ممکنہ کوششیں کررہا ہے،یوکرین کی حکومت کے مفلوج ہونے کے باوجود پاکستانی سفارت خانہ ہر طرح سے کوششوں میں مصروف ہے،پاکستانی سفیر ڈاکٹر نوئل آئی کھوکھر کی گزشتہ روز یوکرین کے داخلی امور کے نائب وزیر سے بات ہوئی،پاکستانی سفیر نے پاکستانی شہریوں کے بحفاظت انخلامیں سہولت سے متعلق بات چیت کی،پاکستانی سفارت خانے نے یوکرین اور پولینڈ کی سرحد پر سرحدی کمانڈر سے ملاقات کی درخواست کی ہے،سرحد پر پھنسے پاکستانیوں کے انخلاکے مسئلے کو اجاگر کیاگیا ہے،125 پاکستانی شہریوں کو یوکرین سے نکالاجاچکا ہے،376 پاکستانی یوکرین پولینڈ کی سرحد عبور کرچکے ہیں،4 پاکستانی یوکرین رومانیہ کی سرحد عبور کرچکے ہیں،9 پاکستانی یوکرین ہنگری کی سرحد عبور کرچکے ہیں
خارکیف سے 35 طالب علموں کو لیوف سہولت ڈیسک آئے،دیگر شہروں سے 3 طالب علم لیوف سہولت ڈیسک پہنچے،لیوف سے ٹرین کے ذریعے 30 طالب علم پہنچ رہے ہیں،7 پاکستانی طالب علم ترنوپل پہنچ چکے ہیں،علاوہ ازیںیوکرین میں پاکستان کے سفیر میجر جنرل ریٹائرڈ نوئیل اسرائیل کھوکھر نے سرکاری ریڈیو سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستانی سفارت خانہ جنگ سے متاثرہ ملک سے پاکستانیوں کے فوری انخلا کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ انخلا کا عمل ایک دو دن میں مکمل ہو جائے گا۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ ملک میں نافذ کرفیو مشکلات کا سبب بن رہا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ سرحدی علاقوں میں جمع ہیں۔انہوں نے پھنسے ہوئے پاکستانیوں سے کہا کہ وہ قانون کا احترام کریں اور اپنی باری کا انتظار کریں۔