لاہور(صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کل 8 نومبر بروز پیر پنڈورا پیپرز کے حوالے سے سپریم کورٹ میں پیٹیشن دائر کرئے گی۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنے وکلا کے ہمراہ پیٹیشن جمع کروائیں گے پینڈورا پیپرز آنے کے بعد جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا تھا،
پانامالیکس کے حوالے سے پہلے ہی جماعت اسلامی نے پٹیشن دائر کر رکھی ہے جماعت اسلامی پانامالیکس اور پینڈورا پیپرز میں شامل تمام افراد کا احتساب چائتی ہے اگر پانامالیکس میں شامل 436افراد کا احتساب ہوتا تو قوم دوبارہ مذاق نہ بنتی ہے وزیر اعظم نے احتساب کا نعرہ لگا کر مافیاز کی سرپرستی شروع کر دی۔