پاک فوج کے زیر اہتمام لاہور میں جاری پیسز چیمپئن شپ ختم ہوگئی


راولپنڈی(صباح نیوز) پاک فوج کے زیر اہتمام لاہور میں جاری  پیسز چیمپئن شپ ختم ہوگئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پیسز مقابلوں کی اختتامی تقریب ایوب اسٹیڈیم لاہور میں ہوئی۔

کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیزمہمان خصوصی تھے۔ مقابلوں میں 6 ممالک کے 101 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ پاک فوج کی 9ٹیموں نے مختلف مقابلوں میں شرکت کی۔ انٹرنیشنل ٹیم  کیٹگری  میں سری لنکا نے گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ یو اے ای اور ازبکستان نے مشترکہ طورپر سلور میڈل جیتا۔کانسی کاتمغہ فلسطین، اردن اور عراق نے مشترکہ طورپر حاصل کیا ۔

ڈومیسٹک کیٹیگری میں دفاعی چیمپئن انجینئرزرجمنٹل سینئر ٹیم نے گولڈ میڈل جیتا۔ چاندی کا تمغہ ملتان کور نے حاصل کیا۔ کانسی کا تمغہ بلوچ رجمنٹل نے حاصل کیا۔مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیموں ، کھلاڑیوں کو انعامات سے نواز ، انہوں نے  جسمانی چستی ، برداشت اور جذبے بہترین مظاہرہ کرنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ،

مہمان خصوصی نے پاک آرمی کی ٹیموں کی کارکردگی کو بھی سراہا جبکہ کورکمانڈر لاہور نے پاک فوج کے کھلاڑیوں کے معیار کی تعر بیت کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان  پر امن قوم  اور کھیلوں کے انعقاد کے لیے محفوظ  ملک ہے ۔