لاہور(صباح نیوز)صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ اداروں کو مضبوط بنانا، میرٹ پرعملدرآمد اورشفافیت کو یقینی بنانا حکومت کی اہم ترجیحات ہیں۔
وہ پنجاب کے گورنر محمدسرورسے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ہفتہ کولاہورمیں ان سے ملاقات کی۔صدرنے کہاکہ تمام وسائل ملک کی ترقی اوراداروں کی مضبوطی کے لئے استعمال کئے جارہے ہیں ملک کی ترقی میں بیرو ن ملک مقیم پاکستانیوں کے کردارکاذکرکرتے ہوئے صدرنے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ملاقات کے دوران دونوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل سمیت متعددامور پر گفتگوکی