اسلام آباد(صباح نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ کیلئے بک کر ائے گئے کارگو سے 20 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔
اے این ایف حکام کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گارمنٹس، کراکری اور دستانوں پر مشتمل کارگو سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کرلی۔
اے این ایف نے بتایا کہ کارگو کراچی کی ایک کمپنی کی جانب سے برطانیہ کے لئے بک کر ایا گیا تھا، اور اس کارگو کے سامان گارمنٹس، کراکری اور دستانوں میں 20 کلوگرام ہیروئن انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی تاہم عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔