پاکستان اور ایران نے سرحدوں پر بازار تعمیر کرنے اور چاول کی بارٹر تجارت پر اتفاق کرلیا


اسلام آباد(صباح نیوز) مشیر تجارت عبدالرزاق داد  نے تصدیق  کی ہے کہ پاکستان اور ایران نے سرحدوں پر بازار تعمیر کرنے اور چاول کی بارٹر تجارت پر اتفاق کرلیا۔

اپنے ٹویٹ میں مشیر تجارت عبدالرزاق داد نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کی مشترکہ تجارتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، پاکستان اور ایران نے چاول کی بارٹر تجارت اور بارڈر مارکیٹس کی تعمیر پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹی آئی آر کے تحت پاکستانی ٹرکوں کی آمدورفت اور کسٹمز تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا، ان اقدامات سے پاکستانی برآمدات، تجارت اور رابطوں میں اضافہ ہوگا۔