مولی انسانی صحت کیلئے انتہائی اکسیر ہے،ماہرین طب


احمدیار(صباح نیوز)   ماہرین طب نے کہا کہ مولی انسانی صحت کیلئے انتہائی اکسیر ہے اس میں موجود حیاتین انسانی صحت کیلئے اکسیر ہیں .

ماہرین کے مطابق ہر ایک سو گرام مولی میں20 حرارے  1.2گرام لحمیات0.1گرام روغن ، 4.2گرام کاربوہائیڈریٹ 0.7گرام خام ریشہ ، 1.1گرام راکھ3.1ملی گرام فاسفورس 1.1ملی گرام فولاد ، 09ملی گرام سوڈیم ،260ملی گرام پوٹاشیم موجودہوتی ہے جو انسانی صحت کیلئے انتہائی معاون ثابت ہوتی ہے