صدر مملکت کی طبیعت بہتر مگر گڑھی خدابخش جلسے میں شرکت کا امکان نہیں، ذاتی معالج


اسلام آباد (صباح نیوز )صدر مملکت آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت اب بہتر ہے مگر گڑھی خدابخش جلسے میں شرکت کا امکان نہیں۔

آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹرعاصم حسین نے بیان میں کہا کہ صدر مملکت کی طبیعت اب بہتر ہے، آصف علی زرداری کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے ۔ ماہرین کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔

یاد رہے کہ آصف زرداری کی ذاتی معالج ڈاکٹرعاصم حسین کا گزشتہ روز ڈاکٹر عاصم نے آصف زرداری کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی۔