پیکا ایکٹ کے مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور

کراچی (صباح نیوز)کراچی کے ضلع شرقی کی عدالت نے پیکا ایکٹ کے مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور کرلی۔ضلع شرقی کی عدالت میں صحافی فرحان ملک کے خلاف پیکا ایکٹ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض فرحان ملک کی ضمانت منظور کرلی۔ خیال رہے کہ ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم رفتار کے بانی اور سما ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر نیوز فرحان ملک کو ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے 20 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔