پاکستان یورپی یونین کیساتھ تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے،جنرل قمرجاوید باجوہ


راولپنڈی(صباح نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کیساتھ تعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی انسانی حقوق ایمون گلمور نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں علاقائی سلامتی کی اوریورپی یونین کے ساتھ تعلقات پر بھی گفتگو کی گئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے باہمی مفاد کثیر ڈومین پر مبنی تعلقات کو بڑھانی کیلیے پرعزم ہیں،ایمون گلمور نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا، نمائندہ خصوصی ای یونے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مزیدبہتری کایقین بھی دلایا۔