خواجہ آصف،شنزہ فاطمہ ،بلال اظہر کیانی کا آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس


اسلام آبا و(صباح نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف ،وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ اور وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے آرمی چیف سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیاہے ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کریم مرحومہ کی کامل بخشش فرما کرجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔اللہ کریم جنرل عاصم منیر،ان کی فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ نے سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے ،چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہیں ،اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے ،مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعاگو ہیں،اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔سماجی رابطے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ سے ان کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کرتے ہیں، ماں کا سایہ سر سے اٹھ جانا، زندگی کا ناقابل تلافی نقصان ہوتا ہے ، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔