فیصل مسجد میں نماز عیدالفطر صبح 7:30 بجے ادا کی جائے گی

اسلام آباد(صباح نیوز) فیصل مسجد میں نمازِ عیدالفطر صبح 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی دعوہ اکیڈمی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دعوہ اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس نمازِ عید کی امامت کریں گے اور خطابِ عیدالفطر پیش کریں گے۔

نماز کے بعد ملکی سلامتی، امن اور اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔