لاہور(صباح نیوز) اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان شہباز احمد خان یوسفزئی کا انتقال ہو گیا ہے ۔ برین ہیمرج کے باعث ہوگیا۔ شہباز احمد خان یوسفزئی لاہور ہائیکورٹ میں وفاق کے کیسز کی پیروی کیا کرتے تھے۔ ان کی وفات سے قانونی حلقوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے ۔ اتوار کو برین ہیمرج کے باعث دنیا سے کوچ کر گئے ۔شہباز یوسفزئی معروف قانون دان اور مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن تھے ان کی نماز جنازہ اتوار کودوپہر ایک بجے پبلک پارک پنڈی بھٹیاں میں ادا کی جائے گی۔پنڈی بھٹیاں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل, پاکستان, شہباز احمد خان یوسفزئی کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی ہے ۔ مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم شہباز احمد کی پاکستان کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، آمین۔