قومی ااسمبلی کا اجلاس وزار کی عدم موجودگی پر احتجاجاً ملتوی

اسلام آباد (صباح نیوز)قومی ااسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر نے وزار کی عدم موجودگی پر احتجاجا ملتوی کردیا۔وزرا کی عدم موجودگی کے باعث اجلاس کی کاروائی نہیں چلے گی۔قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید میر غلام مصطفی شاہ کی صدارت ہوا۔ ڈپٹی سپیکر نے ایوان میں وزرا کی عدم موجودگی پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے احتجاجاً اجلاس ملتوی کر دیا۔ ڈپٹی سپیکر نے کہاکہ وزارت پٹرولیم کے سوال ہین لیکن وزرا کی عدم موجودگی، غیر سنجیدگی ہے  یہ ہمیں قابل قبول نہیں، اس پر سخت رولنگ بھی ہے ،وزرا کی عدم موجودگی کے باعث اجلاس کی کارروائی نہیں چلے گی جس کے بعد قومی اسمبلی اجلاس آج بروز جمعہ صبح ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کردیاگیا۔(aw)