ٹنڈو محمد خان ،جماعت اسلامی کا فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

 ٹنڈو محمد خان (صباح نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے مسجد ہوشیار خان کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

اس موقع پر جماعت اسلامی  کے رہنمائوں پیر مسلم جان، اکرم بیگ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک دہشتگرد ریاست ہے جو فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کر رہا ہے۔ بہت جلد جیت فلسطینی مسلمانوں کی ہوگی اور اسرائل دنیا کے نقشے سے نیست ونابود ہوگا۔