غزہ (صباح نیوز)حماس کے ترجمان عبد اللطیف القانوع نے کہا ہے کہ جنگ بندی معا ہدہ ہ کی معطلی کا ذمہ دار نیتن یاہو ہے۔اپنے ایک بیان میں ترجمان حماس نے کہا کہ ویٹکوف کی تجویز اور دیگر خیالات پر ثالثوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور موافقت کے لیے رابطے ختم نہیں ہوئے ،جنگ بندی معا ہدہ ہ کی معطلی کا ذمہ دار نیتن یاہو ہے اور جنگ بندی معا ہدے کی طرف واپسی نیتن یاہو پر منحصر ہے، نیتن یاہو کو اپنی حکومت جنگی قیدیوں کی زندگی اور معاہدے سے زیادہ پسند ہے
،غزہ کے حکومت کے حوالہ جو لائحہ عمل بھی اتفاق رائے سے طے ہو جائے اس پر عمل درآمد کیلئے تیار ہے اگرچہ ہم اس حکومت کا حصہ نہ ہو ،ہم نے غزہ میں ایک کمیٹی کی تشکیل دینے پر موافقت کی ہے جس میں حماس شامل نہیں، ہمارا مقصد قومی اتفاق رائے کی تکمیل ہے جس کے ہم پابند ہیں۔جنگ کا دوبارہ آغاز امریکی سرپرستی میں ہوا ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ ٹرمپ انتظامیہ اس جنگ کا حصہ بنے بلکہ اسے اسرائیل پر دبائو ڈال کر جنگ بندی کے معاہدے پر واپس لانے کی کوشش کرنی چاہیے۔