امریکہ ترکیہ اور جنوبی کوریا سے انڈے درآمد کرے گا

واشنگٹن(صباح نیوز) امریکا میں برڈ فلو پھیلنے سے انڈوں کی پیداوار میں بڑی کمی آئی ہے جس کے باعث انڈوں کی قیمتیں آسمان کی بلندیوں تک پہنچ گئی ہیں۔ انڈوں کی کمی دور کرنے اور قیمتوں  میں توازن لانے  کے لیے ٹرمپ انتظامیہ ترکیہ اور جنوبی کوریا سے انڈے درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ٹرمپ  انتظامیہ کی طرف سے برڈ فلو کی وبا سے نمٹنے کے لیے 1 بلین ڈالر (792 ملین ڈالر) کے منصوبے کے اعلان کے بعد  یہ منصوبہ بنایا ہے  برڈ فلو  کے باعث  امریکی کسانوں کو لاکھوں مرغیوں کو مار دیا تھا۔قیمتیں کم کرنے کے صدر ٹرمپ کے مہم کے وعدے کے باوجود، انڈوں کی قیمت میں گزشتہ سال کے دوران 65 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، اور 2025 میں اس میں 41 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ امریکا میں لاکھوں انڈے دینے والی مرغیاں مر چکی ہیں جس کے باعث انڈوں کی شدید قلت لاحق ہوگئی۔

امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ کہ ٹرمپ انتظامیہ ترکی اور جنوبی کوریا سے انڈے درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور امریکی صارفین کے لیے ہمہ وقتی اونچی قیمتوں کو کم کرنے کی امید میں دوسرے ممالک سے بات چیت کر رہی ہے۔ امریکی محکمہ زراعت کی  سکریٹری بروک رولنز نے وائٹ ہاس میں صحافیوں کو بتایا کہ “ہم مختصر مدت کے لیے کروڑوں انڈے  درآمد کرنے  کا منصوبہ بنارہے ہیں رولنز نے کہا کہ ان کا محکمہ  انڈوں  کی  سپلائی کو محفوظ بنانے کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ بھی بات چیت کر رہا ہے رپورٹ کے مطابق ، پولش اور لتھوانیائی پولٹری ایسوسی ایشنز نے جمعے کو کہا کہ انڈے کی ممکنہ برآمدات کے حوالے سے امریکی سفارتخانوں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔”فروری میں، وارسا میں امریکی سفارت خانے نے ہماری تنظیم سے پوچھا  تھاکہ کیا پولینڈ امریکی مارکیٹ میں انڈے برآمد کرنے میں دلچسپی رکھے گا،”