لندن(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اورسابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر عبدالرحمان ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورلوحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اورانہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
رحمان ملک کی وفات کا سن کر افسوس ہوا،اسفندیارولی
عوا می نیشنل پارٹی(اے این پی) کے سربراہ اسفند یارولی خان نے کہا ہے کہ سابق وزیرداخلہ اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما رحمان ملک کی وفات کا سن کر انتہائی افسوس ہوا۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں اسفندیارولی خان نے کہا کہ مرحوم ایک سلجھے اور سمجھدار سیاسی کارکن تھے۔ لواحقین اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و اراکین کے ساتھ اس غم میں اے این پی بھی برابر کی شریک ہے۔ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے۔