وزیراعلیٰ بلوچستان کورونا کا شکار ،خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا


کوئٹہ(صباح نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کورونا کا شکار ہو گئے جس کی تصدیق ترجمان وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے کردی ۔

وزیراعلیٰ نے ٹیسٹ کے بعد خود کو گھر میں آئیسو لیٹ کرلیا۔ترجمان وزیراعلی سیکرٹریٹ کے مطابق وزیراعلی کی طبیعت ٹھیک ہے تاہم کووڈ کی علامات ہیں۔

ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ اہم سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے آن لائن اجلاس جاری رکھیں گے۔