اسلا م آباد(صباح نیوز)اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم اورجے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران کے خلاف عدم اعتماد کے حوالے سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سیاسی رابطوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ، مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پیپلزپارٹی سے لانک مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ الگ الگ لانک مارچ سے اپوزیشن تقسیم ہوگی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آصف زرداری سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمن نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق بات چیت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے آصف زرداری کی تجاویز سے متعلق نواز شریف کو آگاہ کیا اور دونوں رہنماوں کا حکومت مخالف تحریک کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔