اسلام آباد ہائیکورٹ ‘محسن بیگ کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست خارج


اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے محسن بیگ کیخلاف دہشت گردی مقدمے کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے کہا کہ محسن بیگ کے وکیل کے مطابق درخواست کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتے، موکل کی بیگناہی ثابت کرنے کیلئے ٹرائل کورٹ کا فورم موجود ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ محسن بیگ بعد میں نئی درخواست دائر کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں۔