پاکستان سرپلس چینی رکھنے والا ملک بن چکا ہے،شوکت ترین


اسلام آباد(صباح نیوز)مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین نے کہا ہے کہ پاکستان اب سرپلس چینی رکھنے والا ملک بن چکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام اقتصادی اشارئیے ترقی کی طرف گامزن ہیں، زرات،مینوفیکچرنگ ،برآمدات اور ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کا رجحان جاری ہے۔

https://twitter.com/shaukat_tarin/status/1457258492432162818

انہوں نے کہا کہ پاکستان اب ضرورت سے زیادہ چینی رکھنے والا ملک بن چکا ہے، اور یہ ملک چاول، مکئی اور کاٹن بھی سرپلس پیدا کررہا ہے۔