گوجرانوالہ(صباح نیوز)تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین 10 ویں روز بھی وزیر آباد میں موجود ہیں تاہم سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بحال اور روز مرہ زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئی ۔
ٹی ایل پی کے مطابق مظاہرین وزیر آباد کے پارک میں لگائے گئے خیموں میں موجود ہیں،ٹی ایل پی کے دھرنے کی وجہ سے وزیرآباد میں انٹرنیٹ سروس بھی بند رہیجبکہ تھانہ سٹی، تھانہ صدر وزیر آباد اور ڈی ایس پی کے دفتر کو تالے لگے رہے، ریسکیو 1122 کی سروس بھی جزوی طور پر بحال ہے۔ دریائے چناب پر کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔
دریائے چناب کے پل پر 15 روز قبل بند کی گئی جی ٹی روڈ کا ایک ٹریک بحال کردیا گیا ،لاہور سے راولپنڈی جانے والی سائیڈ پر دونوں طرف سے ٹریفک گزر رہی ہے۔