بدعنوانی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، چیئرمین نیب


اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔چیئرمین نیب کی زیرصدارت ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن کا جائزہ اجلاس ہوا۔ چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا کہ تفتیشی افسران کی صلاحیتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا ترجیح ہے اور نیب ہیڈ کوارٹرز میں انسداد کرپشن اکیڈمی قائم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب )کو کرپشن کے خاتمے کی ذمہ داری دی گئی ہے اور اس ذمہ داری کو نبھانے کے لیے اعلی تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضرورت ہے۔جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا کہ نیب تفتیشی افسران اور انسانی وسائل کی ترقی کو اہمیت دیتا ہے اور بدعنوانی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔