سیکرٹری خارجہ سے افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی سربراہ اور سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ کی ملاقات

اسلام آباد(صباح نیوز)سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس کے موقع پر افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی سربراہ اور سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان روزا اوتن بائیفا نے ملاقات کی۔

 ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے افغانستان کے بارے میں پیش رفت اور ملک کے انسانی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی برادری کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔