انجامینا(صباح نیوز)شمالی افریقی ملک چاڈ کے صدارتی محل پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا، سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں 18 حملہ آوروں ہلاک ہو گئے۔حکومتی ترجمان نے بتایا کہ دارالحکومت انجامینا میں مسلح افراد نے صدارتی کمپلکس میں گھسنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے اسے ناکام بنا دیا۔
ترجمان نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 18 حملہ آور اور ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوا ، اس وقت صورتحال مکمل قابو میں ہے ، دوسری جانب عینی شاہدین نے بتایا کہ فائرنگ کے علاوہ سڑکوں پر ٹینکوں کو بھی دیکھا گیا۔