انٹرنیٹ میں سست روی، پی ٹی اے نے تحقیقات مکمل کرلی

اسلام آباد(صباح نیوز)انٹرنیٹ میں سست روی،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے تحقیقات مکمل کرلی ،ٹیلی کام آپریٹرز نے ملک میں سوشل میڈیا ایپ کی سروسز میں خلل کی نشاندہی کردی ،پی ٹی سی ایل نے ٹک ٹاک، واٹس ایپ، فیس بک، اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہونے کی نشاندہی کی جبکہ دوموبائل آپریٹرز نے بڑے ایپلیکیشنز میں ڈیٹا ٹریفک میں کمی رپورٹ کی، زونگ نے اپنے نیٹ ورک پر ٹک ٹاک ٹریفک میں 16 فیصد کمی نوٹ کی ، یوفون نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کی کارکردگی میں کمی کی نشاندہی کی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ میں سست روی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے تحقیقات مکمل کرلی ٹیلی کام کمپنیوں کو سوشل میڈیا اور ویب برازنگ میں مسائل کا سامنا رہاٹیلی کام آپریٹرز نے اپنے نیٹ ورکس پر آنیوالے مسائل کی تفصیلات فراہم کردیںٹیلی کام آپریٹرز کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف مسائل کی نشاندہی کی دوٹیلی کام آپریٹرز جاز اور ٹیلی نار نے ایکس پر بلاکنگ کے مسائل کی نشاندہی کی، جاز اور ٹیلی نار نے ویب براوزنگ اور ڈیٹا سروسز پر کوئی مسئلہ رپورٹ نہیں کیازونگ نے تمام بڑے ایپلیکیشنز میں ڈیٹا ٹریفک میں کمی رپورٹ کی، زونگ نے اپنے نیٹ ورک پر ٹک ٹاک ٹریفک میں 16 فیصد کمی نوٹ کی ، یوفون نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کی کارکردگی میں کمی کی نشاندہی کی،

یوفون کے مطابق ویب برازنگ میں کوئی مسئلہ رپورٹ نہیں ہوا، فکسڈ لائن آپریٹرز نے بھی انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے دوران مسائل کی نشاندہی کی پی ٹی سی ایل نے سوشل میڈیا سروسز میں خلل کی نشاندہی کی، پی ٹی سی ایل نے ٹک ٹاک، واٹس ایپ، فیس بک، اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہونے کی نشاندہی کی پی ٹی سی ایل کے مطابق ویب برازنگ میں کوئی مسئلہ نہیں پایا گیا، سائبرنیٹ نے بھی اپنے نیٹ ورک پر سوشل میڈیا اور ویب برازنگ میں رکاوٹوں کی نشاندہی کی نیا ٹیل نے بتایا کہ اس کے نیٹ ورک پر سروسز بالکل متاثر نہیں ہوئیں، پی ٹی اے ٹرانس ورلڈ نے ویڈیو اسٹریمنگ، کالز اور ویب برازنگ میں سست رفتاری کی تصدیق کی وی پی این کے بڑھتے استعمال نے بینڈوتھ پر اضافی بوجھ ڈالا،  انٹرنیٹ طلب کو پورا کرنے کیلئے بینڈوڈتھ کو بڑھانے کی ضرورت ہے، پی ٹی اے نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ وزارت آئی ٹی کو ارسال کردی۔