اسلام آباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید خان کو محض سیاسی بنیادوں پر انسداد دہشت گردی عدالت کی طرف سے 34برس قید کی سزا انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت امر ہے جسے مثال بناتے ہوئے بھارت قائدین حریت کو اسی طرح کے سیاسی مقدمات میں طویل سزائیں سنا سکتا ہے۔
ایک بیان میں عبدالرشید ترابی نے کہا کہ حکومت کے فیصلہ ساز ادارے اور عدالتیں اس نزاکت کو پیش نظر رکھیں کہ گلگت بلتستان متنازعہ ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہے۔ اس سے متعلق ہر واقعہ اور فیصلہ تحریک آذادی کشمیر پر اثرات مرتب کرتا ہے۔ بیرسٹر خالد خورشید خطے کے نامور خاندان کے سپوت اور سابق وزیر اعلی ہیں انہیں یوں تختہ مشق بنانا ایک حساس خطے میں سنگین مسائل کا باعث بن سکتا ہے جو ریاست پاکستان کے مفاد و سلامتی کے لئے قطعاخوش آئیند نہ ہو گا ۔اس لئے ان کے خلاف مقدمات واپس لیے جائیں