جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی نو منتخب ذمہ داران نے حلف اٹھایا


لاہور/ کراچی(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اراکین جماعت کے استصواب رائے کے نتیجہ اور سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین دردانہ صدیقی کی سفارش کی روشنی میں نومبر2021 تا دسمبر2023 کے لئے صوبہ پنجاب میں ناظمات صوبہ کی تقرری کا اعلان کیا گیا۔

حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کی ناظمات صوبہ کی ذمہ داری کی مدت مکمل ہونے پر نئی ناظمات کی تقرری کے لئے استصواب رائے کروایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی ملک کی وہ واحد دینی و سیاسی جماعت ہے جس میں امرا و دیگر عہدیداران و ذمہ داران کی تقرری حسب نسب  یا ذاتی پسند نا پسند کی بجائے استصواب رائے کے نتیجے میں کی جاتی ہے جس کے مطابق سال 2021 تا 2023 کے لئے صوبہ وسطی پنجاب کی ناظمہ ربیعہ طارق،صوبہ جنوبی پنجاب کی ناظمہ تسنیم سرورجبکہ صوبہ شمالی پنجاب کی ناظمہ ثمینہ احسان کو مقرر کیا گیا ہے۔

نو منتخب ذمہ دارا ن نے مرکزی  رپورٹنگ اجتماع میں اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔سابقہ سیکریٹری جنرل ڈاکٹر رخسانہ جبین  نے منتخب ناظمات  کے لئے دعا ء کی کہ اللہ تعالی ان کو عزم و استقامت سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی توفیق دیں اور امور نظامت  کی ادائیگی میں اللہ رب العزت کی تائید و نصرت ہر لمحہ شامل حال رہے۔