امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن ودیگر رہنماؤں کی لاہور پریس کلب کے نو منتخب صدر ارشد انصاری ودیگرعہدیداروں کو مبارکباد ، نیک تمناؤں کا اظہار

لاہو ر (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، نائب امراء لیاقت بلوچ، ڈاکٹر اسامہ رضی،سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے  لاہور پریس کلب کے نو منتخب صدر ارشد انصاری کو مبارکباد دی ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

منصورہ سے جاری بیان میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے لاہور پریس کلب کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے سینئر نائب صدر افضال طالب، نائب صدر صائمہ نواز،سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور گورننگ باڈی کے نومنتخب ممبران کوبھی دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ لاہور کی صحافی برادری کی قیادت صحافیوں حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آزادی اظہار اور میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد میں جرنلسٹ کمیونٹی کے ساتھ ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو جمہوری روایات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے کامیاب الیکشن کے انعقاد پربھی سراہا ہے۔