لیاقت بلوچ کا کرم امن معاہدے کا خیرمقدم

لاہو (صباح نیوز)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کرم امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین کے مشران اس امن معاہدہ پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اور سیکیورٹی ادارے بھی غیرجانبداری کی بنیاد پر کرم امن معاہدے پر عمل درآمد کروائیں گے۔