حکومت مذاکرات پر وکٹ کے دونوں طرف نہ کھیلے، شوکت یوسفزئی


پشاور (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے حوالے سے وکٹ کے دونوں طرف نہ کھیلے، اگر سنجیدہ مذاکرات چاہتی ہے تو اپنے وزرا کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے روکے۔

اپنے بیان میں شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ہم گھاس نہیں کھاتے، مذاکرات کے نام پر دھوکہ نہیں کھائیں گے، حکومت مذاکرات چاہتی ہے تو اپنا ہاس ان آرڈر کرے، کھل کر بتائے مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں، آدھا تیتر ادھا بٹیر نہیں چلے گا۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ہم حکومت سے مذاکرات ملکی مفاد میں کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے حکمرانوں سے کوئی این آر او نہیں مانگا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف اور فیصل کریم کنڈی کے بیانات سمجھ سے بالاتر ہیں، لگتا ہے دونوں کی عقل چھن گئی ہے، حکومت کو ان کے علاج پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خواجہ آصف کو ڈر ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوئے تو ریحانہ ڈار اسمبلی میں آجائے گی، ریحانہ ڈار کی موجودگی میں وہ اسمبلی کیسے آئیں گے؟ان کا کہنا تھا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کی مجموعی کارکردگی صوبائی حکومت کے خلاف آئے روز بیانات دینا ہیں، ان کے پاس کوئی ویژن ہے نہ ہی وہ صوبے کے معاملات میں دلچسپی رکھتے ہیں