بجلی کے بلوں کو کم کرنے تک حکومت کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے ،حافظ نعیم الرحمن


تیمر گرہ (صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کوئی اقتدار کے حصول کیلئے امریکی مدد مانگ رہا ہے تو کوئی جیل سے رہائی کی نظریں بھی امریکہ کی طرف لگائے بیٹھے ہیں،بجلی کے بلوں کو کم کرنے تک حکومت کا پیچھا نہیں چھوڑیںگے جس وزیر نے کہاکہ آئی پی پیز کے ساتھ بات نہیں ہوسکتی اس وزیر نے کل سے خوشخبریاں دینا شروع کر دیں،اس وقت ملک میں 40فیصد لوگ غربت کے لیکر کے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے جبکہ حکومت عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولیات دینے میں مکمل طور پر ناکام ہے اشرافیہ روز بروز طاقتور جبکہ غریب خود کشی کرنے پر مجبو رہے

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کے روز جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹریٹ احیا العلوم بلامبٹ میں ختم بخاری شریف کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ختم بخاری شریف تقریب سے جماعت اسلامی کے سابق مرکزی امیر سراج الحق خیبر پختونخوا شمالی کے امیر عنایت اللہ خان،ضلعی امیر مولانا اسد اللہ اور جامعہ احیا العلوم بلامبٹ کے منتظم مفتی عرفان الدین نے بھی خطاب کیا، جبکہ اس موقع پر خیبر پختونخوا شمالی کے جنرل سیکرٹری محمد حلیم باچا،سابق ایم این اے صاحبزادہ محمد یعقوب خان،سابق ضلعی امیر عزاز الملک افکاری،ضلعی جنرل سیکرٹری شعیب احمد،ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات انجینئر حافظ یعقوب الرحمن سابق ایم پی اے ملک بہرام خان اور جید علما موجو د تھے،اس موقع پر 426فارغ التحصیل طلبہ وطالبات میں اسناد تقسیم کی گئی،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ قران وسنت کا نظام ہی اس ملک کی بہتری کا حل ہے جماعت اسلامی کے پاس دیانت دار قیادت موجود ہے جماعت اسلامی تمام مذاہب اور مسالک کا احترام کرتی ہے اور ملک میں اتحاد و اتفاق چاہتا ہے انھوں نے کہاکہ اس وقت امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے جبکہ اقوام متحدہ اور امریکہ غزہ کی بچوں کی لاشیں اور نسل کشی نظر نہیں آرہی ان کا کہناتھا کہ جب ہم نے آئی پی پیز کا مسئلہ اٹھایا تو لوگوں کو پتہ نہ تھا کہ ائی پی پیز کیا چیز ہے پاکستان کے عوام کی خون پسینے کی کمائی نچوڑ کر ان لوگوں کو دے رہے ہیں حکومت ان کو دو ہزار ارب روپے سے زیادہ رقم دے رہے ہیں تنخواہ دار طبقے کی تنخواہ سے ٹیکس وصول کیا جارہاہے لیکن آئی پی پیز سے انکم ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا انھوں نے کہاکہ ایک وزیر صاحب نے کہاکہ آئی پی پیز بین الاقوامی معاہدہ ہے ائی پی پیز کے ساتھ بات نہیں ہوسکتی موصوف وزیر کل عوام کو خوشخبریاں دے رہا تھا کہ بجلی سستی کر رہے ہیں موصوف کہا رہا ہے کہ کل 13آئی پی پیز سے بات ہورہی جبکہ 18سے بات ہوچکی ہے جس میں سے 5بند ہوچکے ہیں، جماعت اسلامی بجلی بلیں کم نہیں ہونے تک حکومت کا پیچھا نہیں چھوڑ ے گی اور اگر حکومت نے بجلی بلوں میں کمی نہیں لائی تو عوام کو اسلام آبادکے ایوانوں کو آرام نہیں کرنے دیں گے،

انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ غزہ میں 40ہزار سے لوگ شہید ہوگئے جبکہ مسلمان حکمران خواب خرگوش میں مبتلا ہے جماعت اسلامی مظلوم کی حمایت جاری رکھے گی انھوں نے کہاکہ پاکستان میں روزبروز اشرافیہ طاقتور جبکہ غریب خود کشیوں پر مجبو رہے ملک میں جمہوریت کا راستہ بند کیا جارہاہے گوئی اقتدار کیلئے امریکی مددمانگ رہاہے تو کوئی جیل سے رہائی کی نظریں بھی امریکہ کی آس لگائے ہوئے ہیں انھوں نے کہاکہ عوام پریشان کن حالات سے گزر رہے ہیں کسان،کاشت کار،مزدور کار،ملازم کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے اقتدار طبقہ کرپشن،چوری اور بنک بیلنس بڑھانے میں مصروف ہے 2کروڑ 70لاکھ بچے تعلیم سے محروم جبکہ عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولیات دینے میں حکومت ناکام ہے