جموں(کے پی آئی ) مقبوضہ جموں وکشمیر میں ضلع کشتواڑ اوراس سے ملحقہ علاقوں میں درمیانی درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ہفتے کی شام 3.4شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم فوری طور پر کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
بھارت کے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کا مرکز کشتواڑ میں تھا اوراس کی گہرائی 10کلومیٹر تھی۔ جمعہ کی رات مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے بارہمولہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے اوریہ مقبوضہ علاقے میں24گھنٹے سے بھی کم وقت میں دوسرا زلزلہ ہے۔