اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شبہاز شریف نے خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشنز کے دوران 13 خوارج ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک سے فتن الخوارج کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ،
اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہے، صدر مملکت دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھیں گے،اپنے بیان میں صدر مملکت نے کامیاب کاروائیوں کے دوران 13 خوارج ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ،انہوں نے شمالی وزیرستان میںدہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے پر میجر محمد اویس شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے میجر محمد اویس شہید کی بہادری اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا ،صدر مملکت نے میجر محمد اویس شہید کے ورثا سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید کے لیے بلندی درجات، اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ،صدر نے ملک سے فتن الخوارج کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہے اوردہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھیں گے،
دریں اثناء وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں, شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ،اپنے جاری بیان میں وزیراعظم نے ان کاروائیوں میں 13 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی انہوں نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے میجر محمد اویس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید میجر اویس کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا انہوں نے کہاکہ پوری قوم شہید میجر اویس کو سلام پیش کرتی ہے ،وزیراعظم نے کہاکہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں