سرینگر : جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یاسین ملک کے دست راست محمد حنیف ڈار انتقال کرگئے ،وہ کافی عرصے علیل تھے ،ان کا شمار یاسین ملک کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتاہے ،جموں وکشمیر ماس موومنٹ کے چیف آرگنائزر عبدالرشید لون نے مائسیمہ سرینگر میں مرحوم کی رہائش گاہ جاکر ان کے بھائی سے تعزیت کا اظہار کیا
،اس موقع پر انہوں نے پارٹی سربراہ فریدہ بہن جی کا تعزیتی پیغام بھی لواحقین تک پہنچایا ، عبدالرشید لون نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا انہوں نے مرحوم حنیف ڈار کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تحریک آزادی کے لئے خدمات اور کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔