” انسانی یکجہتی کا عالمی دن ” : محکوم کشمیری عوام اپنے تعیں حق و انصاف اور یکجہتی کے منتظر


اسلام آباد:آج جب ” انسانی یکجہتی کا عالمی دن ” منایا جارہا ہے،بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے مظلوم لوگ اپنے تعیں حق و انصاف اور یکجہتی کے بے تابی سے منتظرہیں۔حق و انصاف پر یقین رکھنے والی دنیا بھر کی اقوام کو چاہیے کہ وہ گزشتہ سات دہائیوں سے بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوںکی حالت زار کی طرف توجہ دیں اور انہیں غیر قانونی بھارتی تسلط سے نجات دلانے کیلئے کردار ادا کریں۔  ” انسانی یکجہتی کے عالمی دن ” پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بھارت نے آزادی کے مطالبے کی پاداش میںکشمیریوںکاجینا دوبھرکردیاہے اوروہ علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کر رہا ہے۔ رپورٹ میںکہا گیا کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کرلیے ہیں اوروہ اپنے پیدائشی حق،حق خود ارادیت کے مطالبے کی پاداش میں ان پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے

۔رپورٹ میں کہاکہ مقبوضہ علاقے میں انسانیت سسک رہی ہے، مودی حکومت کشمیریوںکا قتل عام کر رہی ہے، انہیں اپنے گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک سے محروم کر رہی ہے، کشمیری ملازمین کو نوکریوں سے نکال کر انہیں بے روز گارکررہی ہے، اس نے پانچ ہزار سے زائد کشمیریوںکو جھوٹے مقدمات میں جیلوں او ر عقوبت خانوں  میںبندکر رکھا ہے۔رپورٹ میںکہا گیا کہ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کیوجہ سے بھارت کو مقبوضہ علاقے میںاپنے جرائم جاری رکھنے کی شہ مل رہی ہے لہذا ہرانصاف پسندانسان کوچاہیے کہ وہ مظلوم کشمیریوں کے حق میںاپنی آوازبلندکرے اور انکے ساتھ بھرپوریکجہتی کرے۔ رپورٹ میں اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیرمیںانسانیت کے خلاف جرائم پر بھارتی حکومت کو جواب دہ ٹھہرائے اور جموںوکشمیر کے بارے میںاپنی پاس کردہ قرار دادوں پر عملد رآمد کرانے کیلئے اس پر دبائو ڈالے ۔ دنیا بھر میں 20دسمبر کو” انسانی یکجہتی” کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا، انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنا، دنیا سے غربت اور تنگ دستی کے خاتمے کے لیے انسانوں کے باہمی اتحاد و یگانگت کی اہمیت کو اْجاگر کرنا ہے۔