گرفتاری کا خدشہ،اسرائیلی وزیرِ اعظم کا دورہ پولینڈ منسوخ

تل ابیب (صباح نیوز) اسرائیلی اخبارر ہارٹز کے مطابق  عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری کے باعث  اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو آئندہ ماہ پولینڈ نہیں جائیں گے ۔ ، اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو آئندہ ماہ پولینڈ میں آوشوٹز کے قتلِ عام کی یاد میں ہونے والی تقریب میں  مدعو تھے اخبار کے مطابق، نیتن یاہو کے اس فیصلے کی وجہ ان کی گرفتاری کا خدشہ ہے، جو ان کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کی بنیاد پر ہو سکتی ہے۔