غزہ (صباح نیوز) اسرائیلی فوج کے حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران77 فلسطینی شہید ہوگئے۔174 زخمی اسپتالوں میں منتقل کیے گئے ہیں: غزہ کی پٹی میں بے گناہ شہریوں کے خلاف کیے گئے حملوں کے نتیجے میںمتعدد متاثرین ملبے تلے دبے ہوئے: کئی شہدا اور زخمی اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہیں،
جہاں امدادی اور سول ڈیفنس ٹیمیں اسرائیلی جارحیت کے باعث رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 45,206 اور زخمیوں کی تعداد 107,512 تک پہنچ چکی ہے۔غزہ کے عوام پر جاری یہ ظلم انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس کے خاتمے کے لیے فوری اور مثر عالمی کارروائی کی ضرورت ہے۔