فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے مظاہرے اور سرگرمیاں بڑھائی جائیں، حماس

 اسلام آباد(صباح نیوز) فلسطینی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے  دنیا بھر میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے مظاہروں اور سرگرمیوں کے تسلسل اور ان میں مزید شدت پیدا کرنے کی اپیل کی ہے ، تاکہ مظلوم فلسطینی عوام کے حقوق کی بحالی کے لیے بین الاقوامی حمایت کو تقویت ملے اور قابض ریاست کی جارحیت کا خاتمہ ممکن ہو۔

ترجمان فلسطینی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ  عالمی یومِ انسانی یکجہتی: غزہ کے خلاف مظالم کے خاتمے، قابض ریاست کی دہشت گردی کے احتساب اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی برادری سے مثر اقدامات کی اپیل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تحت ہر سال 20 دسمبر کو عالمی یومِ انسانی یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے، جو اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ غزہ کی پٹی میں قابض صیہونی ریاست کے جرائم، جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ 441 دنوں سے نہ رکنے والے اسرائیلی  مظالم نے بین الاقوامی برادری پر سیاسی، قانونی، اخلاقی اور انسانی ذمے داریاں عائد کر دی ہیں کہ وہ اس وحشیانہ جارحیت کے خاتمے کے لیے فوری اور مثر اقدامات اٹھائے۔

اس موقع پر اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) درج ذیل نکات پر زور دیتی ہے  اول: فلسطینی عوام کی منصفانہ جدوجہد اور ان کے جائز حقوق کے لیے انسانی یکجہتی کا مظاہرہ ہر اس شخص اور ادارے کے لیے باعثِ فخر ہے جو انصاف کا حامی ہے اور صیہونی ریاست کی جارحیت اور اس کے حامیوں کی سازشوں کے خلاف کھڑا ہے۔ دوم: ہم عالمی برادری، انسانی حقوق کے اداروں اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قابض صیہونی ریاست پر دبا ڈالیں تاکہ غزہ کی پٹی میں پچھلے پندرہ ماہ سے جاری نسل کشی، جبری بے دخلی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکا جا سکے۔

سوم: صیہونی ریاست کے جرائم کو بین الاقوامی سطح پر مجرم قرار دینا اور قابض قوت کے رہنماں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا نہ صرف فلسطینی عوام کا حق ہے بلکہ یہ عالمی برادری، امتِ مسلمہ اور تمام آزاد ضمیر انسانوں کی مشترکہ ذمے داری بھی ہے۔ ہم اس مقصد کے لیے فوری، مثر اور ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ چہارم: ہم دنیا بھر میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے مظاہروں اور سرگرمیوں کے تسلسل اور ان میں مزید شدت پیدا کرنے کی اپیل کرتے ہیں، تاکہ مظلوم فلسطینی عوام کے حقوق کی بحالی کے لیے بین الاقوامی حمایت کو تقویت ملے اور قابض ریاست کی جارحیت کا خاتمہ ممکن ہو۔