اسلام آباد(صباح نیوز)چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت گورننگ بورڈ کا 76 واں اجلاس ہوا۔اجلاس میں گورننگ بورڈ کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی،اجلاس کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پر اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیااجلاس میں گورننگ بورڈ کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی جبکہ اجلاس کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پر اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ گورننگ بورڈ کو قذافی اسٹیڈیم، نیشنل اسٹیڈیم اور راولپنڈی اسٹیڈیم کی تعمیر نو پر ہونے والی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی
۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے گورننگ بورڈ کو چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق اعتماد میں لیا۔ گورننگ بورڈ کے اراکین نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی مقف کو سراہا۔ اس موقع پرمحسن نقوی نے کہا کہ پہلے دن سے ہی پاکستان اور کرکٹ کی جیت کی بات کر رہا ہوں۔ پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے ہر لحاظ سے تیار ہے۔چمپئنز ٹرافی کے لیے ہر طرح کی تیاریاں مکمل ہیں۔ پاکستان کے اصولی مقف کو ہر کسی نے سراہا ہے۔ چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے، کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔ کھیل کو کھیل رہنا چاہیے۔
محسن نقوی نے کہا کہ تمام ٹیموں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہیں گے۔ پاکستانی تمام ٹیموں کو اپنے گرانڈز پر کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔ کرکٹ میں سیاست کے خلاف ہوں، یہ کھیل ہے جس سے کروڑوں شائقین محبت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل اسٹیڈیمز کی تعمیر نو کا کام مکمل ہو جائے گا۔ پوری ٹیم دن رات اسٹیڈیمز کی تعمیر نو پر محنت سے کام کر رہی ہے۔