اسلام آباد (صباح نیوز) صدر آصف زرداری نے یونان کے جنوبی جزیرے کے قریب کشتی الٹنے کے واقعہ میں پاکستانیوں کی اموات پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔صدر آصف زرداری نے قیمتی جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا اور کہا کہ انسانی سمگلنگ قبیح عمل ہے، لوگ اپنے پیاروں کو کھو دیتے ہیں
۔انہوں نے انسانی سمگلنگ کے تدارک کے لیے اقدامات تیز کرنے پر بھی زور دیا۔صدرمملکت نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کی اور صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔