حافظ نعیم الرحمن نے ارکان جماعت کی آرا اور مشاورت کی روشنی میں خیبر پختونخواہ میں صوبائی امرا کا تقرر کردیا

لاہو ر(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ارکان جماعت کی آرا اور مشاورت کی روشنی میں خیبر پختونخواہ میں صوبائی امرا کا تقرر کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے پروفیسر محمد ابراہیم کو امیر صوبہ کے پی جنوبی، عنایت اللہ خان کو امیر صوبہ کے پی شمالی ، عبدالواسع کو امیر صوبہ کے پی وسطی اور عبدالرزاق عباسی کو امیر صوبہ کے پی ہزارہ مقرر کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے دستور کے مطابق صوبائی امرا کی مدت تین سال ہو گی ۔صوبائی امرا کی 14دسمبر 2024 سے 31 اکتوبر 2027 تک تقرری کی گئی ہے ۔