چینی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا،رانا تنویر حسین

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر صنعت وپیداواررانا تنویر حسین نے کہاہے کہ چینی کی قیمتوں میںکوئی اضافہ نہیں ہوا،چینی کی قیمت 140روپے فی کلو سے کم ہے ، عوام کو یقین دلاتاہوں کہ چینی کی قیمتیں قابو میں ہیں۔ جمعہ کوجاری بیان میں وفاقی وزیرصنعت وپیداور و نیشل فوڈسیکیوٹی رانا تنویر حسین نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ چینی کی قیمت 140 روپے کی حد سے کم، ریٹیل 130 اور ہول سیل 124سے125 روپے ہے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر چینی کی قیمتوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے، رانا تنویرمیڈیا کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے اور غلط معلومات نہ پھیلائیں،چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے لیے حکومت کے موثر اقدامات جاری ہیں،عوام کو یقین دلاتاہوں کہ  چینی کی قیمتیں قابو میں ہیں۔