نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد(صباح نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے یہاں ملاقات کی۔بدھ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیر اعظم اور یو اے ای کے سفیر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا کے مسائل پر بھی بات کی۔ سفیر نے نائب وزیراعظم کو انسانی وسائل میں اضافہ سمیت ویزا کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ یہ اقدامات تاخیر کو کم کریں گے اور ویزا کی کارروائی کو تیز کریں گے۔