شہباز شریف کا ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق ،محمود اچکزئی سے ٹیلفونک رابطہ


لاہور (صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق اور پختونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا،رابط میںملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ٹیلی فون پر بات کی۔ شہبازشریف نے قائدین سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے مشاورت کی، اور تجویز دی کہ بدترین مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور ردعمل دیا جائے اور مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے، جس پر قائدین نے اتفاق کیا اور کہا کہ نیا پاکستان مہنگا ترین پاکستان بن چکا ہے، پی ٹی آئی عوام کے لئے پریشانی، تکلیف اور انتقام بن چکی ہے۔

قائدین نے نیب کے کالے قانون کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر چیلنج کرنے کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔