اسلام آباد(صباح نیوز)انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) کا سالانہ فلیگ شپ ڈائیلاگ فورم اسلام آباد کانکلیو پاکستان دی ایوا لونگ گلوبل آرڈر 3 اور 4 دسمبر کو منعقد ہوگا، یہ اسلام آباد کانکلیو کا چوتھا ایڈیشن ہوگا۔تقریب میں پاکستان اور بیرون ملک کے ممتاز پریکٹیشنرز، سکالرز، ماہرین تعلیم اور علاقائی ماہرین شرکت کریں گے،
یہ تقریب عالمی اور علاقائی سطح پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک فورم کے طور پر کام کرتی ہے۔ پیچیدہ جیو پولیٹیکل، سیکورٹی اور جیو اکنامک ڈائنامکس سے متعلق اس سال کانکلیو کے مجموعی تھیم کو مزید پانچ ذیلی تھیمز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گزشتہ چار سالوں کے دوران اسلام آباد کانکلیو پاکستان میں سالانہ تھنک ٹینکس پر مبنی پالیسی ڈائیلاگ کے ایک اہم جزو کے طور پر ابھرا ہے۔ اس سے قبل 2023 میں اسلام آباد کانکلیو کے تیسرے ایڈیشن میں بدلتی ہوئی دنیا میں پاکستان کے موضوع پر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔