وزارت اطلاعات کے سینئر افسر محمد صالح خان کے والد کی نماز جنازہ ادا

چارسدہ (صباح نیوز)وزارت اطلاعات پاکستان کے سینئر افسر محمد صالح خان کے والد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔وزارت اطلاعات پاکستان کے سینیر آفیسر ، پریس قونصلر متحدہ عرب امارات محمد صالح خان کے والد کی نماز جنازہ گاں محمد ناڑی، غنی خان روڈ ضلع چارسدہ میں ادا کردی گئی۔جس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ ،پی آئی او مبشر حسن اور وزارت اطلاعات کے اعلی آفیسران ، اہلکاران و زندگی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور پی آئی او مبشر حسن نے محمد صالح خان اور اہل خانہ سے ملاقات کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ والد کا انتقال بڑا سانحہ ہے، والد کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاکبھی پر نہیں ہو سکے گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ نماز جنازہ میں وزارت اطلاعات کے سینئر افسران اور میڈیا پرسنز نے بھی شرکت کی۔