اسلام آباد (صباح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے صدر مملکت نے مخدوم سید علی حسن گیلانی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ، صدر مملکت نے مرحوم کی پاکستان پیپلز پارٹی اور جمہوریت کیلئے خدمات کو سراہاخ صدر مملکت نے مرحوم سید علی حسن گیلانی کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کی ،
صدر مملکت نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ،وزیراعظم نے مخدوم سید علی حسن گیلانی کی وفات پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا ، وزیراعظم نے مرحوم سید علی حسن گیلانی کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کی ، وزیراعظم نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ہے ۔