ایف بی آر کے نومبر کے محصولات جمع کرنے کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(صباح نیوز)ایف بی آر نے نومبر میں ایف بی آر نے مجموعی طور پر 836 ارب 80 کروڑ ریونیو جمع کیا،نومبر میں محصولات جمع کرنے کا ہدف 1003 ارب روپے تھا، پہلے 5 ماہ کے دوران ایف بی آر کو 356 ارب 40 کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے نومبر کے محصولات جمع کرنے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نومبر میں ایف بی آر نے مجموعی طور پر 836 ارب 80 کروڑ ریونیو جمع کیا، نومبر میں محصولات جمع کرنے کا ہدف 1003 ارب روپے تھانومبر میں 35 ارب 30 کروڑ روپے کے ریفنڈ جاری کیے گئے، نومبر میں انکم ٹیکس کی مد میں367 ارب 10 کروڑ ریونیو جمع کیا گیا۔ایف بی آر نے نومبر میں 770 ارب کا ٹیکس جمع کرلیا ایک ماہ میں جی ایس ٹی کی مد میں 344 ارب20 کروڑ روپے ٹیکس جمع ہوا،

کسٹم کی مد میں 98 ارب، ایف ای ڈی کی مد میں 62 ارب 90 کروڑ روپے جمع ہوئے۔ریفنڈز کو شامل کیا جائے تو نومبر کی ٹوٹل کلیکشن 872 ارب روپے بنتی ہے، نومبر میں ایف بی آر کو 131 ارب روپے کے ریونیوخسارے کا سامنا رہا۔رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران 4279 ارب 60 کروڑ ٹیکس جمع ہوا جبکہ 5 ماہ کے دوران ٹیکس ہدف 4636 ارب روپے تھا۔

پہلے 5 ماہ کے دوران ایف بی آر کو 356 ارب 40 کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا رہا۔رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران 204 ارب کے ریفنڈ جاری کیے گئے جبکہ انکم ٹیکس کی مد میں 2028 ارب 50 کروڑ روپے کا ٹیکس اکٹھا ہوا۔